ابنا: الميادين ٹيلي ويژن چينل کے مطابق اخضر ابراہيمي اور بشار اسد نے دمشق ميں سنيچر کو ہونےوالي اپني ملاقات ميں ملک ميں جاري بدامني کے خاتمے اور عام شہريوں کو امداد بہم پہنچانے کے طريقوں پر تبادلہ خيال کيا -شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي جمعرات کو دمشق پہنچے اور اب تک انہوں نے شام کے متعدد اعلي حکام منجملہ شام کے وزير خارجہ وليد معلم اور دمشق ميں متعين مختلف ملکوں کے سفيروں منجملہ ايران کے سفير سے بھي ملاقات کي ہے -اخضر ابراہيمي نے شام پہنچنے کے بعد کہا تھا کہ وہ کوشش کريں گے متحارب فريقوں کو تشدد بند کرانے اور انہيں مذاکرات کي ميز پر بيٹھنے کے لئے راضي کريں -...../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348052
اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي اور شام کے صدر بشار اسد نے شام کي تازہ ترين صورتحال کا جائزہ ليا -